وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چینی دوست پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ امداد کا کل حجم 400 ملین  آر ایم بی سے بڑھ کر 644 ملین  آر ایم بی ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم مدد کے لیے چینی حکومت، سی پی سی، ہلال احمر سوسائٹی آف چائنا، دیگر صوبوں اور پیپلز لبریشن آرمی کے تہہ دل سے پابند ہیں۔