سینئر صحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کر گئے


اسلام آباد(صباح نیوز) سینئر صحافی ضیا الدین اسلام آباد میں انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ آج عصرکے وقت میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ان کی عمر 83 برس تھی ۔

مرحوم تقریبا 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی معروف انگریزی اخباروں ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایڈیٹر بھی رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی ضیا الدین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ضیا الدین کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحوم ایک باصلاحیت اور آزاد صحافی تھے۔ ان کی شخصیت میں دیانت اور دلیری شامل تھی۔ مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔