امریکہ پاکستان کو 132 ملین ڈالر امداد دے گا،معاہدے پر دستخط


اسلام آباد(صباح نیوز)امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے قرضوں کے مد میں بڑا ریلیف۔  سیلاب زدگان کی امداد اور انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالر امداد فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپینشن انیشیٹو کے تحت دوسرے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 132 ملین امریکی ڈالر امداد فراہم کی جائے گی۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہے۔