حکومت کسانوں کو حق دے، اسد عمر کامطالبہ


اسلام آباد(صباح نیوز)مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کا حق دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ ملک کے کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں،حکومت کان نہیں دھر رہی۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کا  کوئی طبقہ امپورٹڈ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے بچا ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ان کا حق دو۔