وزیراعظم شہباز شریف سے سردار اختر مینگل اور آغا حسن بلوچ کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم  شہباز شریف سے سردار اختر مینگل اور آغا حسن بلوچ کی ملاقات ،ملک کی مجموعی  سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی و رکنِ قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے  بدھ کے روز  اسلام آباد میں ملاقات کی،

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وزیر مملکت برائے توانائی محمد ہاشم نوتیزئی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔