عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا، شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 پر  پہنچ گئی، 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں، وفاقی وزرا 34، وزرا مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔