اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعویٰ دب کر رہ گئے ہیں۔