مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس میں تیزی ،دوسرے دن بھی 3اموات


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں دوسرے دن بھی اموات کا سلسلہ جاری رہا ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے وادی میں مزید 3افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4473 ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار 433 ٹیسٹ کئے گئے جن میں7مسافروں سمیت مزید 149افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36 ہزار 386تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران جموں و کشمیر میں 149 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 30اور کشمیر میں 119افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 119افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 118افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 119افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 42، بارہمولہ میں 23، بڈگام میں 19، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 13، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 8، کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 11ہزار416تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں  ایک سرینگر ، ایک بارہمولہ جبکہ ایک بانڈی پورہ میں فوت ہوا ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2285تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، پونچھ اور رام باغ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 30افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 30افراد میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ24افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 30افراد  میں جموں میں 9، ادھمپور میں 1، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 3، کشتواڑ میں 3 جبکہ ریاسی میں 9افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 970تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2185بنی ہوئی ہے۔