انجیلینا جولی ایک بارپھر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان آئیں گی


نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین(یو این ایچ سی آر)کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی کا جلد پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آئی آر سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔

اپنے دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی البتہ یہ دورہ کب شیڈول ہے اس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ انجلینا اس سے قبل بھی 2005میں زلزلہ متاثرین اور 2010میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچیں تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تباہی مچائی جس سے تقریبا 33 ملین افراد متاثر اور بے گھر ہوئے ہیں۔