بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کی رسم قل کل ہوگی


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کی رسم قل کل (اتوارکو)  ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب( کل)18 ستمبر بروز اتوار شام ساڑھے پانچ بجے ہائوس نمبر 14، گلی نمبر 65، ایف 8 تھری اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

دریں اثنا ء وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے  وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر (ر)جاوید حسین کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب فہد حسین کے گھر گئیں اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت اور توانائی بلال اظہر کیانی اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدرشہباز وڑائچ بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔