ظفر ہلالی کو محمد جنید صفدرکیخلاف جھوٹی خبر پھیلانا مہنگا پڑ گیا،لیگل نوٹس جاری


اسلام آباد(صبا ح نیوز)ظفر ہلالی کو محمد جنید صفدرکیخلاف جھوٹی خبر پھیلانا مہنگا پڑ گیا،لیگل نوٹس جاری،مریم نواز کے صاحبزادے نے اپنے وکیل بیرسٹر ظفراللہ خان کے ذریعے سابق سفارتکار کو نوٹس بھیجا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کے صاحبزادے محمد جنید صفدر نے جعلی ڈگری پر لند ن میں اپنی مبینہ گرفتاری کے دعویٰ پر  سیاسی تجزیہ نگار اور سابق سفارتکار ظفر ہلالی کو لیگل نوٹس جاری کردیا ہے ، یہ نوٹس انہوں نے ظفر ہلالے کو بیرسٹر ظفراللہ خان کے ذریعے بھیجا ہے ،

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے کلائنٹ  محمد جنید صفدر ولدیت محمد صفدر اعوان ساکنہ شریف فارمز جاتی امرا روڈ لاہور کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ آپ کو ان وجوہات پر لیگل نوٹس بھیجیں، یہ کہ کلائنٹ قانون کی پاسداری کرنے والا پاکستان کا شہری ہے جو برطانیہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے گیا۔جس نے برطانیہ میں مختلف یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اورکامیابی سے اپنی ڈگریاں مکمل کیں۔ محمد جنید صفدر نے درہم یونیورسٹی سے سیاسیات میں بی اے کیا، یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل گورننس اینڈ ایتھک میں ایم ایس سی کیا۔ لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے  انٹرنیشنل ریلیشن میں ایم ایس سی کی بھی ڈگری مکمل کی۔ جبکہ یونیورسٹی آف کیمبرج سے وکالت میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

قانونی نوٹس میں میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کلائنٹ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور ان کا کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تاہم یہ حقیقت ہے کہ ان کا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جن کے ممبران پاکستان کی سیاست میں لیڈرز ہیں۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے گیارہ ستمبر کو جان بوجھ کر اور ہوش و حواس کیساتھ ٹویٹ کیاجس کا مقصد ہمارے کلائنٹ اور اس کی فیملی کو بدنام کرنا تھا۔” کیلبری فونٹ کے بعد جعلی ڈگری، لند ن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی جعلی ڈگری لینے پرگرفتاری”ان الفاظ کیساتھ اپ نے ہماے کلائنٹ اور ان کی فیملی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔آپ کے اس ٹویٹ کے تین دنوں کے بعد اپ کا جھوٹا دعویٰ سوشل میڈیا پروائر ہوا مگرآپ نے کسی قسم کا اس سے کوئی اظہارلاتعلقی نہیں کیا۔

لیگل نوٹس کے مطابق اپ کا ٹویٹ نہ صرف سنہرے اسلامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ آئین کے آرٹیکل چار، نو، دس اے،پچیس اوپینتیس کے بھی خلاف ہے۔ہمارے کلائنٹ کی گرفتاری کی نیوز جھوٹی ہے جیسے دوہزار اٹھارہ کی ویڈیو جب ہمارے کلائنٹ کو اپنی جان کے تحفظ کیلئے رد عمل ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے کلائنٹ کی گرفتار کے بعد مزید تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ مزید کوئی قانونی کارروائی کا جواز نہیں بنتا۔اس جھوٹی اور بے بنیاد اسٹوری پراپ کو یہ لیگل نوٹس بھیجا جا رہا ہے،ہمارے موکل کیخلاف اپ نے جو  ہتک آمیز،توہین آمیزبیان دیا ہے اس کو اسی لہجے اور انداز میں فوری واپس لین۔

غیرمشروط طور پرمعافی مانگیں ،اپ کی غلطی کو سراہا جائے گا۔بصورت دیگرہمارے کلائنٹ کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں پچاس کروڑ روپے دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔ اگر اپ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا تو پھر ہم اپ کے خلاف سول اور کریمنل کارروائی کیلئے حق بجانب ہوں گے اس نقصان کے پھر تمام تر ذمہ داری آپ پر ہوگی۔