مظفرآباد (صباح نیوز) فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیرکا مضر صحت اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راشد قریشی کی نگرانی میں ٹیم فوڈ اتھارٹی کا مظفرآباد کے مختلف بازاروں کا معائنہ۔دوران معائنہ ہوٹلز، بیکرز، پروڈکشن یونٹس، تندور، کریانہ سٹورز اور دیگر فوڈ بزنس آپریٹرز کی پڑتال عمل میں لائی گئی۔
اس دوران برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء اور کھانوں کو تلف کر دیا گیا۔بعدازاں کہوڑی کے پر ناکہ لگا کر ایسی متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں جن میں زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیاء سپلائی کی جارہی تھیں۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایسی گاڑیاں پکڑ کر ان سے مضرصحت، زائدالمیعاد اشیاء ضبط کرلے تلف کیں جن میں مختلف مصالحہ جات، رنگ،چائے کیلئے استعمال ہونے والی سبز، کالی پتی، بسکٹ، دودھ اور ٹافیاں وغیرہ شامل تھیں۔
گاڑیوں کے مالکان/ ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔