احساس راشن رعایت پروگرام کامیاب ہونے پر سبسڈی 6 چیزوں تک بڑھا دی جائے گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اعلان


اسلام آباد(صباح نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعلان کیاہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام کامیاب ہونے پر سبسڈی 6 چیزوں تک بڑھا دی جائے گی، جس گھرانیکی آمدن50ہزارتک ہے، وہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام ٹارگٹڈسبسڈی ،غربت کے خاتمے کیلئے ہے، 120 ارب روپے کے پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شفافیت کو اس پروگرام میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، مستحق خاندانوں ،کریانہ دکانداروں کی الگ سے رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ پروگرام میں35فیصد وفاق اور 65فیصدصوبائی حکومتیں دے رہی ہیں، جو صوبے پیسے نہیں ڈالیں گے ، وہاں وفاق 35 فیصد سبسڈی دے گی، اس وقت ترجیح ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام چلے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی تیزی سے اتنا بڑا پروگرام دنیا میں کبھی نہیں آیا، پروگرام کامیاب ہونے پر سبسڈی 6 چیزوں تک بڑھا دی جائے گی۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ سروے میں لوگوں کی آمدن نہیں پوچھتے، سروے میں دیکھا جاتا ہے کہ گھر کچا پکا ہے لوگ کیسے ہیں، جس گھرانیکی آمدن50ہزارتک ہے، وہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں، ایک چھت کے نیچے 3 بھائی رہتے ہیں تو وہ 3 گھرانے کاونٹ ہوں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام لانچ ہوگیا رجسٹریشن چل رہی ہے ، 15دسمبرسبسڈی کی ڈیڈ لائن رکھی ہے۔

احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن دسمبر تک مکمل ہوجائے گی  ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کے روزصوبائی دارلحکومت لاہور کے دورہ کے دوران شادمان میں واقع سویرا جنرل سٹور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر یاور عباس بخاری ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن دسمبر تک مکمل ہوجائے گی جس میں 8171پر اپنے نام سے رجسٹرڑ نمبر سے لوگ ایس ایم ایس کر ایک سکتے ہیں اس پروگرام میں ایک گھرانے سے ایک ہی فرد رجسٹرڈ ہو سکتا ہے اگر ایک گھر میں 4 لوگ علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں تو ان کی رجسٹریشن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کریانہ دکانوں کی بھی رجسٹریشن ہو گی جو ویب سائٹ کے ذریعے ہو گی جس کے لیے نیشنل بنک میں اکاونٹ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد لوگ رعایت حاصل کر سکیں گے اور یہ رعایت آٹے دالوں اور تیل گھی پر ہو گی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ دکانوں کے باہر سائن بورڈذ لگے ہوں گے جبکہ خریدار اپنا شناختی کارڈ اور موبائل ایس ایم ایس دکھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں اس سلسلہ میں عوام بدعنوانون سے ہوشیار رہیں۔قبل ازیں ڈی سی  لاہور عمر شیر چٹھہ نے ثانیہ نشتر کو احساس راشن پروگرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی