حکومت نے شہزاد اکبرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس   میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر ضیا المصطفی نسیم کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا گیا اور دونوں کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنے کا الزام ہے۔  ای سی ایل پرزیادہ تر نام سکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے گئے۔واضح رہے کہ بیرسٹرشہزاد اکبر سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب بھی رہے۔