خضدار (صباح نیوز ) خضدار کے مرکزی آزادی چوک کے مقام پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خضدار ہجوم رہنے والی چوک مرکزی آزادی چوک پر دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی گئی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتا ل خضدارمنتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
خضدار،پولیس کے مطابق نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے یوم آزادی کے حوالے سے پرچم و غیرہ فروخت کرنے والے سٹال پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔