اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کا شکار ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔
محکمہ ضلعی صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افرد کی تعداد 20 ہو گئی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے مزید 10 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ۔
اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 564 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ، دیہی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 اور شہری علاقوں میں 4 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ۔
رواں سال اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 597 لوگ ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے 1 ہزار 967 افراد رپورٹ ہوئے ۔