کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے سوراب میں زلزلے ے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق آج صبح بلوچستان کے علاقے سوراب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 24 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سوراب سے 25 کلو میٹر مفرب کی جانب تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رات گئے چترال اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔