راشد نسیم کل تربیتی اکیڈمی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے


 لاہور (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم جمعرات کو تربیتی اکیڈمی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

منصورہ میں ڈھائی بجے شروع ہونے والے اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔ راشد نسیم تربیتی اکیڈمی بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔