پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری


کوئٹہ(صباح نیوز) پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ٹینٹ ویلج میں پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بیلہ میں ٹینٹ ویلج کا قیام کردیا گیا، ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لئے   پر عزم ہے۔