لیاقت بلوچ کی زیرصدارت جماعت اسلامی کی مجلس قائمہ برائے سیاسی امور کا اجلاس 02اگست کو منصورہ میں ہو گا


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس قائمہ برائے سیاسی امور کا پہلا اجلاس صدر مجلس قائمہ برائے سیاسی امور و نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صدارت میں 02اگست کو منصورہ میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں ملکی حالات کے تناظر میں جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور ملک میں جاری سیاسی، آئینی، پارلیمانی بحران میں جماعت اسلامی کے تعمیری کردار کے حوالے سے تجاویز کا تعین کیا جائے گا۔