(ن) لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی، درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں، سپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیا جائے۔