کراچی طیارہ حادثہ’وفاق، ڈی جی ایوی ایشن سے جواب طلب


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات رکوانے کی اپیل پر وفاقی حکومت اور ڈی جی ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا ۔

منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے پائلٹ کے بھائی محمد اعظم کی اپیل پر سماعت کی، محمد اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالتی استفسار پر اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کے ارکان تحقیقات کے لئے تجربہ کار نہیں۔

تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم کی تشکیل میں رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔عدالت نے حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔واضح رہے کہ کراچی طیارہ حادثہ 20 مئی 2020 کو پیش آیا تھا جس میں 92 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔