کراچی(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے۔
انہوں نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
منظور وسان نے کہا کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے،ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، مگر چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو ۔