راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ میڈیکل کور کے 8 بریگیڈرز کو میجرل جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکواٹر میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر نسیم، بریگیڈیئر سید عباس علی، بریگیڈیئر محمد عباس شامل ہیں۔ بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈیئر لقمان حفیظ، بریگیڈیئر محمد یاسر الہی کو میجر جنرل رینک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
میجر جنرل رینک پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئرعدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی، بریگیڈیئر اظہر یاسین کو بھی میجر جنرل رینک پر ترقی دی گئی۔ بریگیڈیئر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئر عامر امین بھی میجر جنرل بن گئے ہیں۔ بریگیڈیئر ہارون حمید چوہدری، بریگیڈیئر وسیم افتخار، بریگیڈیئر محمد حسین کی بھی میجر جنرل رینک پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی، بریگیڈیئر اظہر یاسین کی میجر جنرل رینک پر ترقی دی گئی ہے۔
بریگیڈیئر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئر عامر امین بھی میجر جنرل بن گئے ہیں۔ بریگیڈیئر ہارون حمید چوہدری، بریگیڈیئر وسیم افتخار، بریگیڈیئر محمد حسین کی بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے جن افسران کو ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈیئر رضوان صادق، بریگیڈیئر اعجاز احمد شامل ہیں۔ میڈیکل کور کے بریگیڈیئر ندیم افضل، بریگیڈیئر شعیب احمد، بریگیڈیئر طاہر مسعود احمد،بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر کو بھی ترقی دیدی گئی۔