ایل او سی پر دستی بم دھماکہ، بھارتی فوج کا کیپٹن اور جے سی او ہلاک4 اہلکار زخمی


سری نگر… مقبوضہ پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی ) پر دستی بم کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا کیپٹن اور جے سی او ہلاک  جبکہ  چار دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ حادثاتی طور پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے میں ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں فوجی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادھم پور منتقل کیا گیا.

تاہم  بھارتی فوج کا  ایک کیپٹن اور جے سی او  جانبر نہ ہوسکے۔ہلاک ہونے والے آرمی کیپٹن کی شناخت آنند اور جے سی او بھگوان سنگھ کے طور پر ہوئی ہے