مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک کے  تین الگ الگ حادثات میں6 افراد ہلاک


سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں 6افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 7دیگرزخمی ہوگئے۔

ضلع سانبہ میں بڑی برہمنہ کے علاقے گوال کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ایک اور واقعے میں لداخ میں دو نوجوان ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تیسرے واقعے میں سرینگر کے مضافات میں احمد نگرکے علاقے الخدام کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔