کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کراچی حیدرآبادمیں لسانیت ونفرت پھیلانے والے اب برادر اقوام کو لڑانے کی سازش کر رہی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سو روپے کمی کی جائے ۔کوئٹہ کے نکاسی آب کیساتھ پینے کے پانی کا مسئلہ بھی دیانت داری سے حل کیا جائے حکومت بارش سے متاثرہ علاقوں کوخصوصی پیکیج دیا جائے۔تباہ شدہ ڈیموں کی تحقیقات جوڈیشنل کمیشن سے کیاجائے اور کمیشن مافیاکو قرارواقعی سزادی جائے ۔بلوچستان میں بننے والے ڈیمزکا حساب ہونا چاہیے بلوچستان میں بننے والے ناقص ڈیمزجس میں خرچ سے زیادہ کمیشن وکمیشن کھائی گئی بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے جس جس نے ڈیمز کے نام پر لو ٹ مار کرکے بلوچستان کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب کرکے لوٹی گئی قومی دولت برآمد کرکے سخت سے سخت سزادی جائے ۔
اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے والے اب بھی اعلیٰ عہدوں پر اور لوٹ مار میں مصروف ہیں کوئی حساب والانہ کوئی احتساب والا ہے سب لٹیرے اب بھی حق سمجھ کرلوٹ مارمیں مصروف ہیں ۔بدقسمتی سے وفاق ومقتدرپارٹیاں ان لٹیروں کو اب بھی بلوچستان کے نمائندے سمجھ کر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے نام پر ان کو وسائل دے رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہیں۔دارالامان سے لڑکیوں کا لاپتہ ہونا لمحہ فکریہ ،لڑکیوں کو فوری بازیاب ،ملوث کرداروں کو بے نقاب اورقرارواقعی سزادی جائے صرف کمیٹی بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اور وفاق مقتدر پارٹیاں اور اسٹبلشمنٹ سب ملکر بلوچستان کے وسائل ہڑپ کر رہے ہیں جماعت اسلامی ان لٹیروں کو بے نقاب اور ان کو قرارواقعی سزادینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہم بدعنوان عناصر اور قوم کو دھوکہ دینے والے دھوکے بازوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔
قوم دیانت داری امانت داری اور خدمت واسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔لڑائو اورحکومت کروکی پالیسی قوم دشمنوں کی پالیسی ہے عوام کو آپس میں مختلف نعروں وناموں سے لڑانے والے خود وسائل کو ہڑ پ کرنے میں مصروف ہوتے ہیں امانت داردین دار قیادت ہی دیانت داری سے بلوچستان کے مسائل حل کرسکتے ہیں لسانیت فرقہ واریت تعصب ونفرت پھیلانے والے قوم کو دشمن ہیں بلوچستان وسائل سے مالا مال مگر حکمران ،قابض بااختیار قوتیں ،لوٹ مار کرنے والی مقتدر پارٹیاں چورہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے مسائل کے حل دیانت داری اور بھاری چارے واسلامی نظام کے قیام کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔