مظفر آباد(صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین پیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکار کااسرائیلی طرز پر کا مذمو م منصوبہ دراصل ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے سارے اقدامات عالمی قوانین اور یو این او قراردادوں کی خلاف ورزی کے ساتھ برہنہ مذاق ہے جس سے وطن عزیز کا وجود خطرات اور خد شات کے بھنور میں ہچکولے کھارہا ہے ۔ ان شاء اللہ ہندوتوا نظرئیے کے علمبرداروں کی سازشوں اور ظلم و جبرکا مقابلہ کرنے والی کشمیری قوم کی جدوجہد ضرور کا میابی سے ہمکنار ہوگی۔
پیر سید صلاح الدین نے جاری بیان میں ملت اسلامیہ کو بالعموم اور محکوم و مقبوضہ ریاستی عوام کو بالخصوص عید الاضحی کے موقعہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اپیل کی کہ وہ یہ عید سادگی سے منائیں لیکن وطن عزیز میں موجود شہدا کے ورثائئ، یتیموں، بیواوں، معذوروں، زخمیوں، محبوسین اور پیلٹ اور بیلٹ سے نشانہ بننے والے معذور انسانوں کو یاد رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔۔سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیری قوم 9لاکھ بھارتی فوج کے نرغے میں صبر و استقامت کے ساتھ،عالمی اداروں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کے با وجود صرف اللہ تعلی کے سہارے اعلی کلمتہ اللہ اور آزادی کا پرچم تھامے ہوئے ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مودی سرکار کے جابرانہ ہتھکنڈوں اور سامراجی حربوں سے مقبوضہ ریاست کی جغرافیائی ہیت اورر تاریخی حیثیت تبدیل ہوسکتی ہے اور نہ کی جاسکتی ہے تاہم صدیوں پرانے قوانین کو تبدیل کرکے غیر ریاستی باشندوں کو ڈو میسائل اجرا کرنا،ا اسرائیلی طرز پرانہیں ملازمتیں فراہم کرنا، ریاست کے مسلمان ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا، دراصل ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے یہ سارے اقدامات عالمی قوانین اور یو این او قراردادوں کی نہ صرف خلاف ورزی بلکہ ان کے ساتھ برہنہ مذاق ہے۔
جہاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کی لاج رکھنے کا نہ احساس ہے اور نہ ہی مسئلہ کشمیر کے ایک اہم فریق پاکستان کی سفارتکاری مودی سرکار کو ابھی تک ایسے اقدامات سے روکنے میں کا میاب ہوئی ہے۔اور اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ وطن عزیز کا وجود خطرات اور خد شات کے بھنور میں ہچکولے کھارہا ہے،تاہم ارض کشمیر سے وابستہ حریت پسند عوام اور مجاہدین کی جدوجہد مبنی بر حق ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ حق ہی ہمیشہ کامیاب ہوا ہے،ان شا ء اللہ یہ جدوجہد بھی اللہ کی مدد سے کا میابی سے ھمکنار ہوگی اور ظلم و جبر کا بالآخر اختتام ہوگا