کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئیٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ بارشوں سے پیدا صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھا جائے ۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور کوئیٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نٹنے کے لیئے تیاری مکمل رکھیں۔کوئٹہ شہر کے نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں کے قریب کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔وزیراعلی نے کہا کہ برساتی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جائے۔
محکمہ داخلہ ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر اور پی ڈی ایم کے کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے،کوئٹہ شہر کے اسپتالوں کو بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیئے تیار رکھا جائے۔وزیراعلی نے اپیل کی کہ شہری موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،عوام خاص طور سے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے اور پکنک پوائینٹس پر جانے سے گریز کریں۔وزیراعلی نے محکمہ داخلہ کو سفری ایڈوائیزری جاری کرنے کی ہدایت کی۔۔
بلوچستان میں بارشیں، مشیر داخلہ بلوچستان کا محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان میں بارشوں کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس کی پیش نظر مشیر داخلہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے غیر معمولی ہونے کی وجہ سے تباہی کا خدشہ ہے۔
مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ہدایا ت دیتے ہوئے کہاکہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے،افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے موثر ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ضیا لانگو نے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ ادارے بروقت موقع پر پہنچیں اور فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں
سبی۔بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ ، پانچ کانکن کو بہا کر لے گیا
بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ،مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلا آگیا،سیلابی پانی پانچ کانکن کو بہا کر لے گیا ،مقامی افراد نے ایک کو زخمی حالت میں بچا لیا، ایک شخص نے ندی کے اندر اونچے پتھر پر پناہ لیڈ،تین افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے
بہہ جانے والے کانکن کا تعلق مری قبیلے سے بتایا گیا ،کانکن کوئلہ کان میں کام کرنے کے بعد گھر جارہے تھے،کوئٹہ کولپور اور نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد بولان ندی میں سیلابی ریلے کی خطرے کے پیش نظر ضلع بولان میں قومی شاہراہ کو آمدرفت کیلئے مکمل طور پر ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے بند کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے عوام اور شہریوں سے بولان قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔