لیاقت بلوچ کا ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کی دوسری مدت کے لئے عہدیداران کا اعلان


گلگت (صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے اپنے گلگت بلتستان کے تنظیمی دورے کے دوران ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کی تمام ممبر جماعتوں کی تائید کے ساتھ دوسری مدت کے لئے عہدیداران کا اعلان کیا۔

ممبر جماعتوں نے ایک بار پھر شیخ مرزا علی کو صدر ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان ، جنرل سکریٹری مشتاق احمد ایڈوکیٹ ، سینئر نائب صدر غلام عباس ، دیگر دو نائب صدور جمعہ دین، قاری وزیر برقرار اورایک نائب صدر سکردو ڈویژن سے احمد علی اور عبدالسمیع کے اضافہ کے ساتھ دیگر حسب سابق برقرار رکھے گئے ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کے آئندہ سیشن کے لئے فہرست سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر کے دستخطوں سے جاری کر دی گئی ہے ۔

اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے تمام ممبر جماعتوں نے اسیران کے رہائی کے مطالبات کیلئے چار پانچ دنوں سے احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے پورے گلگت شہر اور دیگر اضلاع کی رابطہ شاہراہوں کی بندش پرتشویش کا اظہار کیا اور ملی یکجہتی کونسل کو آگے بڑھ کر اس مسئلہ کا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مقدموں کی سماعت نہ ہونے کو انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیکر ہڑتالیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے متاثرین کے ہڑتال کیمپ کا دورہ کر کے ان سے اظہار یکجہتی کیا

اجلاس نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے بجٹ میں کٹوتی پربھی اظہار افسوس کیا اور مطالبہ کیا کہ جی بی کے تمام میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے فنڈز بحال کئے جائیں۔اجلاس میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فاشسٹ مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں عوام پر ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں ،ملی یکجہتی کونسل نے گلگت بلتستان میں امن اور اتحاد و یکجہتی کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔