حریت کانفرنس کے وفد کی آغا سید حسن الموسوی الصفوی سے ملاقات


سرینگر(صباح نیوز) ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ پر مشتمل وفد نے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما  چیئرمین جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان آغا سید حسن الموسوی الصفوی سے ان کی بہن کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ۔

وفد نے بڈگام جاکر آغا حسن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ان کی بہن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر وفد نے آغا حسن کی بہن کے ایثال و ثواب کے لئے دعااور لواحقین سے تغزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے