کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ہر وقت ہر قربانی کیلئے عوام کو پیش کرنے والے حکمران واسٹبلشمنٹ خود بھی قربانی دیں آئی ایم ایف بھی عوام دشمن اور حکمران واسٹبلشمنٹ بھی عوام کودبانے ،عوام سے قربانی لینے کیلئے مطالبات کر رہے ہیں ۔آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے پاکستان کو سری لنکابنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔اے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی وفوجی آمروں نے ملک ومعیشت تباہ کر کے رکھ دیا ہے وفاقی شرعی عدالت کے حکم کے باوجود حکمرانوں کی سودی نظام کوجاری رکھنے کی ضد اللہ اوراس کے رسول ۖ کے خلاف علی الاعلان جنگ ہے ایسی حکومت سے کسی خیر کی امید رکھنا عبس ہے۔عوام مزید مہنگائی بردااشت نہیں کر سکتے حکمران عوام کو زندہ درگور کرنے ،پاکستان کو سری لنکابنانے کی پالیسی سے بازآجائے حکمران خود تو ملک سے بھاگ جائیں گے عوام نے یہی اس ملک میں رہنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دو تحریک کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء بشیرا حمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمرتضیٰ خان کاکڑ، سید نورالحق ایڈوکیٹ ،حافظ خالد الرحمان شاہوانی ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری قمرابراہیم ،ناظم مالیات سلطان محمدمحنتی شریک رہے ۔اجلاس میں ذمہ داران نے ماہانہ تنظیمی وشعبہ جات کی رپورٹ پیش کیے ۔اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل ،جولائی میں کرنے کے کا م کے حوالے سے مشاور ت وفیصلے کیے اجلاس میں سودکے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بنک ودیگر چار بنکوں کااپیل میں جانے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر ذمہ داران نے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملک آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہے،وہ نہ صرف اپنا سود وصول بلکہ ہماری پوری معیشت پر قابض ہے۔دنیا بھرمیں شرح سود کم اورہمارے ہاں بڑہ رہا ہے۔جاپان ایک غیرمسلم ملک ہونے کے باوجود زیروسود پرچلا گیاہے۔بدقسمتی سے پاکستان میں جتنے بھی حکمران آئے ہیں ہیں سب نے سودی نظام کو تحفظ دیا ہے۔یہی وجہ ہے ملک مقروض اورعوام بدحال ہوتے جارہے ہیں ۔
سری لنکا ایک اچھا ملک تھا مگر آئی ایم ایف سے قرضے لیکر تباہ ہوگیا آج نشان عبرت بنا ہوا ہے۔آئی ایم ایف پہلے وزراء کو اپنی شرائط ماننے کے لیے ڈکٹیٹ کرتا تھا یہ پہلی دفعہ ہے کہ بجٹ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش ہوا اورآئی ایم ایف لائیو ڈکٹیٹ کرتا جارہا ہے اورغلام حکمران سرتسلم خم کرتے جارہے ہیںعلمائے کرام منبرومحراب سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 1990سے سودی نظام کے خلاف قانونی وعامی جدوجہد کر رہی ہے۔دستور کے دفعہ38ایف میں واضح لکھا ہے کہ حکومت سودی نظام کے خاتمے اوراسلامی بنکاری کے لیے بتدریج اقدامات کرے گی۔ بنکاری ومعیشت ہی نہیں پورے ملکی نظام کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اسلامی نظام کے قیام کے بغیرملک ترقی اورعوام مسائل سے نجات حاصل نہیں کرسکتے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو من عن نافذ کیا جائے ،جوبنک اپیل میں جاچکے ہیں انکے لائسنس رد اور عوام ان کا مکمل بائکاٹ کریں۔سودی معیشت نے ملک کی معیشت کوتباہ اورآئی ایم ایف کا غلام بنادیا ہے۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسکے دستور میں لکھا ہے کہ قرآن وسنت سپریم لا ہوگا۔اس کے باوجود حکومت کا قرآن وسنت کے متصادم قانون کو تحفظ دینا اللہ و رسول ۖ سے اعلان جنگ ہے پی ڈی ایم حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے اورفوری طورپروفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس قائم اورتمام اپیلیں واپس لے