اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کا فیصلہ کرلیا ، انتخابات دو جولائی کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 8 اضلاع جن میں دکی ،قلعہ عبداللہ ، زیارت ، لورالائی ، پنجگور ، سبی،نوشکی اور کیچ شامل ہیں۔
ان اضلاع کے 13 وارڈز میں 2 جولائی کو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ ان اضلاع میں 29 مئی 2022 کے دوران ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان اور دیگر واقعات کی بنا پر انتخابات معطل کئے گئے تھے۔