تیرہ رکنی سازشی اتحاد حکومت میں، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے، شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی ہوتی رہی تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی اور 17 جولائی کو بھی ایسا ہوا تو خون خرابہ ہوگا،اے این پی کو تو پتہ لگ گیا ہے، ایم کیو ایم کو بھی اب پتہ لگ جانا چاہیے، ، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی ،اس وقت 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے، عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا لیکن عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے۔

اسلام آبادکی ایف ایٹ کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہایک دن میں 2،2 عدالتوں میں جارہا ہوں، لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بہتر انتظامات ہونے چاہیے کیونکہ سندھ میں انتخابات کے دوران دو افراد قتل ہوگئے، ضمنی انتخابات میں اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکسوں کو اٹھا کر لے کر گئے جبکہ نواب شاہ میں پریزائیڈنگ افسران کو بھی اٹھا کر لے گئے،انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا لیکن عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے۔ اس وقت 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے۔