ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ ہی صرف سود ی نظام ہی ہے،حافظ حسین احمد


کوئٹہ(صباح نیوز) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئیر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا  ہے کہ اب پی-ڈی-ایم کی مخلوط حکومت نے وفاقی شر عی عدالت کا سودی نظام کیخلاف فیصلے کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ اس سے پہلے 1992 میں میاں نواز شریف بھی اپنے دور حکومت میں سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پہ سپریم کورٹ سے “اسٹے آرڈر” لے چکے ھیں-

رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ ہی صرف سود ی نظام  ہی ہے- اب ھم اس بدتر مقام پر پہنچ چکے ہیں-جہاں قرضوں کی سود در سود ادائیگی کے لئے مزید قرضہ لینے پڑ رھے ھیں-

انہوں نے کہا کہ پی-ڈی-ایم کی مخلوط حکومت میں شامل وہ جماعتیں جو “خدا کی زمین پر خدا کا نظام ” لانے کے دعویدار ہیں-ان کیلئے اقدام ندامت ھے- جبکہ اس سے قبل “ریاست مدینہ منورہ ” کے نام نہاد دعویدار بھی سود ی نظام کو جاری رکھنے کے جرم کے مرتکب ہوئے-انہوں نے کہا ملک کی معاشی تباھی اور بربادی کی ذمہ دارہر آنیوالی حکومت ، جانیوالی حکومت کو قرار دیتی ھے’-حالانکہ اصل وجہ اللہ تعالی اور آس کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے “جنگ” یعنی سود کا ہے ۔