گوادر(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات،بلوچستان کے انتظامی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے گوادر کی ترقی کو ترجیح دینے پر وزیراعظم کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ گوادر کے دوران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے گوادر کے ایک ہی ماہ میں دوسرے دورے اور وزیرِ اعظم کے گوادر کی ترقی کو ترجیح دینے کے ویژن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو آئندہ مالی سال پانچ ضروری اشیاِ ضروریہ پر ٹارگٹڈ سبسڈی اور بلوچستان میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے کی ہدایات کا خیر مقدم کیا۔