سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کا دودھ دہی کا کاروبار کرنے والے افراد کو بلدیہ کے پاس پانچ لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم


میرپور (صباح نیوز)سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے دودھ دہی کا کاروبار کرنے والے افراد کو بلدیہ کے پاس پانچ لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا  دودھ دہی میں ملاوٹ اور مضر صحت ہونے ہونے پر رقم بحق سرکار ضبط و مقدمات قائم و دوکان سیل کردی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق یہ حکم نامہ کمشنر میرپور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر میرپور کو جاری کردہ مکتوب میں سامنے آیا ہے  جبکہ ڈپٹی کمشنر میرپور نے عدالتی حکم بجا لانے کیلئے متعلقہ ادارہ جات کو مکتوب نوٹیفیکشن جاری کردیا  ہے.

  دوسری جانب کنزیومر رائٹس کمیشن کے چئیرمین محمد امین بٹ نے سپریم کورٹ کے حکم  پر عملدرآمد کیلئے اجرائیگی نوٹیفکیشن  پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی وہ کنزیومر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے بیداری دکھائے گی