کراچی میں واٹر ٹینکر کی پولیس موبائل کو ٹکر، ایک اہلکار جاں بحق


کراچی (صباح نیوز)کراچی یونیورسٹی روڈ پراردو سائنس کالج کے قریب واٹر ٹینکرنے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس موبائل کو واٹر ٹینکر نے پیچھے سے ٹکر ماری، جائے وقوعہ سے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی۔

متوفی پولیس اہلکار تھانہ عزیز بھٹی میں تعینات تھا، حادثہ تیزرفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔