مقبوضہ کشمیر کے تین اضلاع میں جاری بھارتی فوجی آپریشن میں شہدا کی تعداد7 ہوگئی


سری نگر۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے تین اضلاع میں جاری بھارتی فوجی آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ،ضلع کپواڑہ ،ضلع کولگام اور ضلع پلوامہ  کے کئی  علاقے بھارتی فوج کے محاصرے میں  ہیں۔

اس دوران  شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں رات بھر جاری فوجی آپریشن میں 4 نوجوان مارے گئے جبکہ ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں گوجر پورہ نامی جنگلاتی علاقے میں2 نوجوان شہید ہوگئے۔

 پیر کے روزضلع پلوامہ کے علاقے چاٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی  میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ ،ضلع کولگام اور ضلع پلوامہ کے داخلی اور خارجی راستے بند کر رکھے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔

مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ  سال 2022 کے دوران جاری فورسز آپریشنز میں114  عسکریت پسند مارے گئے ۔ پیر کے روز ایک انٹرویو میں  انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ دس دنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 24 عسکریت پسند مارے گئے