سری نگر(صباح نیوز) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں4کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ دو نوجوانوں کوضلع کولگام اور دونوجوان کوضلع کپواڑہ میں شہید کیا گیا ۔
بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے جنوبی ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ علاے میں میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی شروع کی اس دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھر گھر تلاشی لی۔
قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ضلع کپواڑہ کے لولاب علاے میں بھی بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ اس دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کیا ہے کہ لولاب میں دو نوجوان مارے گئے ہیں۔