کراچی سے لاہور آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا


لاہور(صباح نیوز)کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ایوی ایشن حکام کے مطابق پرندہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب طیارے سے ٹکرایا،

حادثے کے وقت پائلٹ نے بروقت طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا ۔طیارے میں 120 مسافر سوار تھے، اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گرائونڈ کر دیا گیا،

لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث تین پروازیں متاثر ہوئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کی روک تھام کا موثر نظام کا نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب بنتا ہے۔

فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔