قطر ائیر ویز کی پروازکی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ


کراچی(صباح نیوز)قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ، طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔لاہور سے دوحہ جانیوالی نجی ایئرلائینز کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

بوئنگ777 طیارہ ایران کی فضائی حدود کے قریب ہی تھا کہ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔کپتان نے کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

طیارے میں 200 مسافر سوار تھے، لینڈنگ سے قبل فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کیا گیا تھا۔