فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر


اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف  نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے مقدمات کیساتھ ہی سنایا جائے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے متفرق درخواست پی ٹی آئی وکیل انور منصور خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی، درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مقدمات کیساتھ ہی سنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ تمام جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک کیا جائے ، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی سکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا ،سال 2022 میں پی ٹی آئی کیس کی 19، پی پی ، ن لیگ کے کیسزکی صرف 2 سماعتوں ہوئیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا ، الیکشن کمیشن  سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔