چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی فریضہ ہے،بلاول بھٹو


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو محنت اور ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہاربلاول بھٹو زرداری نے چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی  میڈیا سیل کی جانب سے اتوار کے روز جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2009 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کو خواتین اور ان کے بچوں کی کفالت کے لیے سماجی تحفظ کے لئے شروع کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کا عزم یہ ہے کہ سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو سماجی تحفظ کے مختلف اقدامات کے ذریعے مضبوط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لیے مختلف قانون سازی کی گئی لیکن ان قوانین پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے،متعلقہ حکام کو میکانزم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ چائلڈ لیبر کو روکا جا سکے اوراسے ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ   بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی پاس کا بل پاس کیا جس کے تحت بچوں سے زبردستی کام کروانا جرم قرار دیا گیا ہے اور کارروائی کے لیے ایسے کیسز کی اطلاع دینے کے لیے ٹول فری نمبر جیسے اقدامات اٹھائے، صوبے میں چائلڈ لیبر کو روکنے کے لیے سندھ پروبیشن آف ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 2017 بھی منظور کیا گیا جو قابل ستائش ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2009 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو خواتین اور ان کے بچوں کی کفالت کے لیے سماجی تحفظ کے لیے شروع کیا، پیپلز پارٹی کے منشور کا عزم یہ ہے کہ سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو سماجی تحفظ کے مختلف اقدامات کے ذریعے مضبوط کیا جائے۔۔