صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں سپاہی شاہزیب امتیاز کی شہادت پراظہار افسوس


اسلام آباد (صباح نیوز)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں سپاہی شاہزیب امتیاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں سپاہی شاہزیب امتیاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔