بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگاواٹ ،لوڈشیڈنگ بدستور جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ  اور کل طلب   27 ہزار 737میگاواٹ ہے۔

پاورڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اسکے علاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9میگاواٹ ہے۔

ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119 ہے جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے اور جوہری ایندھن 1ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی  ، اسلام آباد ریجن میں بھی 4گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے،بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مفلو ج ہو کر رہ گیا ، شہری اذیت میں مبتلا ہیں ، پانی کی قلت پیدا ہو گئی ۔