کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں بھی بھارتی جنتاپارٹی کے رہنمائوں کی نبی پاک ۖ میں گستاخانہ بیانات کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ۖ کیلئے جمعہ نمازکے بعد یوم احتجاج منایاگیابلوچستان بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹرزپر جلسے ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے یوم احتجاج کے موقع پر قومی ودینی جوش وجذبے سے بھارت اور توہین رسالت کرنے والوں کے خلاف زبردست نعری بازی کی گئی۔
یوم احتجاج کے موقع پر صوبہ بھر میں تقاریب سے جماعت اسلامی،جے آئی یوتھ،اسلامی جمعیت طلباء کے صوبائی وضلعی رہنما ئوں حافظ نورعلی ، مولانایازید بگٹی ،مولانا نعمت اللہ مندوخیل،ہارون رشید،مولانا لیاقت بلوچ ،مولانا محمد ایوب منصور،حاجی محمدا مین بگٹی ودیگر نے خطاب کیا، جمعہ نماز کے مواقع پر مساجد میں تحفظ ناموس رسالت ۖ،کفارکی ناجائز حرکتوں وسازشوں کے خلاف قراردادیں پیش کی گئی ۔مساجد میں علمائے کرام وآئمہ کرام نے کفارکی سازشوں سے خبر دار کرنے کیلئے تقاریر کیے ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں توہین رسالت کرنے والوں کے خلاف مسلم حکمرانوں ،او آئی سی اور اقوام متحدہ کو متحد ہوکر قانون بناناچاہیے تاکہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی توہین رسالت نہ کریں توہین رسالت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ۔امت مسلمہ کی بے اتفاقی ،مسلم حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے کفار سازشیں کر رہی ہے ۔امت مسلمہ دنیا کے کسی کونے میں بھی محسن انسانیت حضرت محمد ۖکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ۔امت مسلمہ کے حکمرانوں کو کفار پریہ واضع کرناچاہیے کہ محسن انسانیت ۖ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کوقرارواقعی سزادینی چاہیے تاکہ کوئی بھی اس جرم کا سوچے بھی نہیں۔ نبی پاک ۖ سے محبت کے بغیر مسلمانوں کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔گستاخی کرنے والوں کا نام دنیا سے مٹ جائیگا۔
دریں اثناء جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ”تحفظ ناموس رسالت ۖریلی ومظاہرہ کیا گیا ریلی میں شہریوں ،جماعت اسلامی وبرادرتنظیموں کے کارکنوں اورعوام الناس نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،عبدالمجید سربازی ،عبدالمنان ہاشمی ،محمد رمضان ،نورالدین غلزئی ڈاکٹر نعمت اللہ نے خطاب کیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کی طرف سے نبی اکرمۖ کی شان میں گستاخی کے مسئلے پر ہندوستان کا سماجی، تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کریں اور گستاخان کو سزااورنئی دہلی کی جانب سے اس حرکت پر معافی مانگنے تک یہ بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔ او آئی سی بھارتی حکومت کی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے اور خصوصی اجلاس بلائے۔مسلمان نبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،بھارت کی ناقابل برداشت حرکت پر پاکستانی حکمرانوں کا نرم موقف 22کروڑ مسلمانوں کی توہین ہے۔الحمداللہ امت مسلمہ نے بھارتی گستاخی پر بھر پور احتجاج کیا بدقسمتی سے مسلمانوں کے اکثر حکمران غافل اور مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے۔ محض پارلیمنٹ میں قرارداد پاس کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔مسلم حکمران اپنے اپنے ممالک سے بھارت کے سفراء کو فوری طور پر ملک بدر کریںامت مسلمہ کا ہر فرد حضورۖ کی حرمت کی نگہبانی کے لیے اپنی جان، مال سمیت ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے۔ اسلامی دنیا کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں#