جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کا فریدہ ابوبکر کے انتقال پر لواحقین سے ملاقات وتعزیت


کراچی (صباح نیوز)بزرگ رکن جماعت اسلامی ضلع گلبرگ فریدہ ابوبکر انتقال کرگئیں،ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسماء سفیر،نگراں جے آ ئی یوتھ کراچی عذرا سلیم، ناظمہ ضلع گلبرگ طلعت ندیم نے ان کے گھر جاکر صاحبزادیوں حلیمہ ابو بکر اور سلیمہ ابو بکر سے ملاقات وتعزیت کی۔

اسماء سفیر نے تعزیتی بیان میں کہاکہ مرحومہ کی پوری زندگی دعوت دین سے عبارت تھی۔ وہ دعوت کا چلتا پھرتا نمونہ تھیں۔ ناظمہ کراچی نے ان کی مغفرت، بلندی درجات اور گھر والوں کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔