کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز عازمین کو مدینہ منور ہ پہنچ گئی


کراچی(صباح نیوز)کراچی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی پہلی حج پرواز 291عازمین کو لے کر مدینہ منور ہ پہنچ گئی ۔کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 743سے عازمین حج مدینہ منور ہ پہنچ گئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا۔ عازمین کو رخصت کرنے کے وقت وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مذہبی امور فیاض بٹ اور سی اے اے افسران بھی موجود تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے عازمینِ حج کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں،

عازمین حج سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعائوں کی درخواست کی گئی۔