کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوکر ظہیر نامی شہری سے شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں اس کی عمر کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔میڈیکل رپورٹ کل (بدھ کو) عدالت میں پیش کی جائے گی جس میں دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال بتائی گئی ہے۔قبل ازیں اے وی سی سی شعبہ تفتیش نے بتایا تھا کہ دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ ہوں گے ، سول اسپتال میں تمام ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ آج مزید ٹیسٹ کے بعد رپورٹ فائنل کی جائے گی اور آج شام تک رپورٹ ممکنہ طور پر موصول ہوجائے گی۔اے وی سی سی شعبہ تفتیش کا کہنا تھا کہ عدالت میں دعا زہرا کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، رپورٹ کی روشنی میں عدالت فیصلہ کرے گی۔
گذشتہ روز پولیس حکام نے دعازہرا اور اس کے شوہر ظہیر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں دعا زہرا نے والدین سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل ایک بیان میں دعا زہرہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔اے وی سی سی شعبہ تفتیش نے بتایا کہ دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ ہوں گے ، سول اسپتال میں تمام ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔اے وی سی سی شعبہ تفتیش کا کہنا ہے کہ عدالت میں دعا زہرا کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، رپورٹ کی روشنی میں عدالت فیصلہ کرے گی۔گذشتہ روز پولیس حکام نے دعازہرا اور اس کے شوہر ظہیر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں دعا زہرا نے والدین سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے سندھ پولیس اغوا کرکیکراچی لیجاناچاہتی ہے کراچی میں ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ والدین کو خط سے بتا کر آئی تھی کہ کہاں اور کیوں جا رہی ہوں والدین نیلاپتہ ہونے سے متعلق پہلے دن سے غلط بیانی کی اپنی پسندسی ظہیراحمد سیشادی کی ہے اگرہمیں کچھ ہواتو والدین ، پنجاب اورسندھ پولیس ذمہ دارہو گی۔یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ دنوں دعا زہرہ اور ان کے شوہر ظہیر احمد کو بہاولنگر سے گرفتار کرکے کراچی کی عدالت میں پیش کیا تھا جس کے بعد عدالت نے دعا زہرہ کا میڈیکل کروانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں شیلٹر ہوم بھیج دیا تھا